حیدرآباد ۔3مئی (اعتماد نیوز)آج گورنر کے مشیر صلاح الدین احمد نے انٹر
میڈئیٹ سال دوم کے نتائج کو جاری کیا جس میں طالبات نے طلبہ پر سبقت حاصل
کی۔ طالبات کا 69.52 کامیابی کا تناسب رہا۔ گورنر کے مشیر کے مطابق پرچوں
کی دوبارہ جانچکے لئے 9مئی آخری تاریخ ہے۔ انٹر میڈئیٹ وکیشنل میں 60.79
طلبا و
طالبات نے کامیابی حاصل کی۔جبکہ جنرل کی کامیابی کا تناسب 65.57
رہا۔انٹر میڈئیٹ سال دوم کی کامیابی میں اضلاع واری اعتبار سے 82فیصد
کامیابی کی شرح سے ضلع کرشنا سب سے آگے 49کامیابی کی شرح سے عادل آباد اور
میدک سب سے پیچھے ہیں۔ اسکے علاوہ پچھلے سال کے بمقابل کامیابی کی شرح میں
0.21فیصد کا اضافہ ہوا۔